کیرالہ کے ضلع وایاناد میں جمعرات کی رات محکمہ ایکسائز نے منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران ایک لاری سے 100 کلوگرام گانجا برآمد کیا ہے۔
محکمہ ایکسائز کے عہدیداروں کے مطابق کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والے دو افراد صالح اور عابد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق غیر قانونی طور پر اسمگل کیا گیا منشیات کی قیمت کروڑوں روپئے ہے۔ ایکسائز سرکل کے انسپکٹر ٹی عیون کمار کی سربراہی میں اسٹیٹ ایکسائز انفورسمنٹ اسکواڈ کے ذریعہ کئے گئے ایک معائنے کے دوران گانجا برآمد کیا گیا۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں پچھلے مہینے ایرنکلام پولیس نے کوچی میں تقریبا 140 کلو گرام گانجا ضبط کیا تھا جس کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔