تیرواننت پورم: ماہی و مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے ریاست کیرالہ کے تیرواننت پورم میں 29 موبائل ویٹرنرییونٹوں اور مرکزی کال سنٹر کا افتتاح کیا جو کیرالہ میں مویشی پالنے والے کسانوں کے فائدے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ موبائل ویٹرنرییونٹ ایک مرکزی کال سنٹر سے یکساں ہیلپ لائن نمبر 1962 کے ذریعہ چلائے جائیں گے۔ اس نمبر پر مویشیوں کے پالنے والوں/جانوروں کے مالکان کی کالیں موصول ہوں گی اور ویٹرنریرین ہنگامی نوعیت کی بنیاد پر تمام معاملات کو ترجیح دیں گے اور کسانوں کی دہلیز پر برائے خدمت حاضری کے لیے معاملہ قریبی موبائل ویٹرنرییونٹ کے سپرد کر دیں گے۔ Union Minister Inaugurate mobile veterinary units
کیرالہ مختلف اضلاع میں 50 موبائل ویٹرنرییونٹوں کی تعیناتی کر رہا ہے۔ اب، ویٹرنری اسپتال صرف 1962 ڈائل کرنے کے فاصلے پر ہوگا۔ یہ گاڑیاں جدید ترین تشخیصی آلات، جانوروں کے علاج اور افزائش کے لوازمات، آڈیو ویژول ایڈز اور ضروری ادویات سے لیس ہیں۔ وزیر موصوف نے واضح طور پر کہا کہ اس مداخلت سے ڈیری بریڈروں کے اعلی پیداواری ڈیری جانوروں کو پالنے کا اعتماد بڑھے گا کیونکہ زیادہ تر پالنے والے اپنے مویشیوں کو علاج کے لیے ویٹرنری اسپتال لے جانے سے ہچکچاتے ہیں اور عام طور پر گھر پر خدمات حاصل کرنے کیلئے لال بجھکڑوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو خصوصی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر موبائل ویٹرنرییونٹ میں مویشیوں کا ایک قابل ویٹرنریرین اور ایک معاون ہو گا۔