کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں سب سے زیادہ نئے معاملے، صحتیاب ہونے اور فعال معاملے درج ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،293 نئے معاملے کے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ 8،99،933 ہوگئی اور 5،290 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8،24،446 ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 19 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد 3،644 ہوگئی ہے۔