اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ: فاطمہ لطیف قتل معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کا آغاز - student Fathima Latheef's death

سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن، چنئی نے آئی آئی ٹی کی طالبہ فاطمہ لطیف کی غیرفطری موت کی تحقیقات کا آج سے آغاز کردیا ہے۔

IIT student Fathima Latheef's death: Chennai CBI begins an investigation
کیرالا: فاطمہ لطیف قتل معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کا آغاز

By

Published : Dec 18, 2020, 7:24 PM IST

سی بی آئی نے آج آئی آئی ٹی طالبہ فاطمہ لطیف کی موت کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کولم میں واقع اس کے مکان کا دورہ کیا اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔ سی بی آئی ٹیم نے فاطمہ کے ارکان خاندان کے بیانات قلمبند کئے۔

کیرالا: فاطمہ لطیف قتل معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کا آغاز

آج صبح 10 بجے سی بی آئی کی ٹیم فاطمہ کے گھر پہنچی اور اپنی تفتیش کا آغاز کیا۔ ٹیم نے تمام افراد خاندان کے بیان قلمبند کئے جبکہ آئندہ 6 دنوں تک سی بی آئی ٹیم کولم میں ہی رہے گی۔

آئی آئی ٹی چینائی کی طالبہ فاطمہ لطیف 9 نومبر 2019 کو ہاسٹل کے ایک کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں اس کے موبائل سے مبینہ طور پر ٹیچرس کے تعلق بعض پیامات موصول ہوئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے بعض اساتذہ نے فاطمہ کے قتل کی سازش کی تھی۔ خاص طور پر اس معاملہ میں سدھرشن پدمانابھن کا نام سامنا آیا تھا۔

فاطمہ لطیف کے قتل معاملہ میں شدید احتجاج کے بعد اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details