نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں 100 کلومیٹر پیدل یاترا مکمل کرنے کے بعد پیر کو کہا کہ ان کا سفر ملک کے خوابوں کو جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا خواب ٹوٹ گیا لیکن بکھرا نہیں اور اس خواب کی کڑیوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے وہ کنیا کماری سے کشمیر تک 3600 کلومیٹر طویل پیدل سفر کر رہے ہیں۔ Rahul Gandhi on Bharat Jodo Yatra
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھارت کا خواب ٹوٹا ہے، بکھرا نہیں۔ اسی خواب کو جوڑنے کے لیے، بھارت جوڑ رہے ہیں۔ سو کلومیٹر کا سفر مکمل کرلی لیکن یاترا نے ابھی شروعات ہی کی ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا اتوار کو جب وہ کیرالہ کی سرحد پر واقع پارسالا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا خیرمقدم کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر اور ایم پی کے سدھاکرن، کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیسان، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری طارق انور، کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چنیتھلا، سابق وزیر اعلیٰ اومن چنڈی، ڈاکٹر ششی تھرور ایم پی، یو ڈی ایف کنوینر ایم ایم حسن، ریاستی کوآرڈینیٹر کوڈیکونیل سریش اور دیگر سینئر کانگریس لیڈروں نے کیا۔ یہ یاترا کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل مارچ پر مبنی ہے۔ Bharat Jodo Yatra