کیرالہ کے کئی علاقے شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاست کے کئی علاقے اور راستے زیر آب ہوگئے ہیں اور اب تک 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کیرالہ میں موسلادھار بارش جاری شمالی کیرالہ کے سینٹرل واٹر کمیشن نے 11 اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
کیرالہ کے کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ہنگامی صورت حال کی وجہ سے دو روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔
کیرالہ کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلاب کی وجہ سے اطراف کے تمام علاقے زیر ہیں۔ کنور، کوزی کوڈ، مالا پورم، وائناڈ، پالکڈ، ارنکولم، اڈوکی، کوٹائیم اور کولم میں موسلادھار بارش نے تمام ریکارڈ توڑدیا ہے۔
مزید پڑھیں : کرناٹک میں سینکڑوں دیہات سیلاب کی زد میں
کیرالہ کے اپر کوٹھان علاقے میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی تباہی کی اطلاع ملی ہے۔ منّار ، وندپیریئر، اٹاپیڈی، میپیڈی اور کوٹییور میں پانی بھر جانے کی وجہ سے مقامی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
شدید بارش کی وجہ سے منّار اور وائناڈ میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔