شمالی انڈمان نکوبار اور خلیج بنگال میں کم دباؤ کا حلقہ بننے کےسبب جمعہ کے روز کیرالہ کے متعدد حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آج 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ میں ایک یا دو مقامات پر سات سے گیارہ سینٹی میٹر تیز بارش ہونے کے آثار ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کولم ، الپزہ ، ارناکولم ، تریشور ، پلکڑ ، مالا پورم ، قاضی کوڈ ، وائناڈ اور کاسرگوڈ اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ آندھی چلنے کے آثار ہیں۔
محکمہ نے مزید کہا کہ 12 اکتوبر تک کیرالہ میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوباک میں کانگریس کی انتخابی مہم