اردو

urdu

کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملے کم ہوکر 1.42لاکھ

By

Published : Oct 1, 2021, 12:41 PM IST

کیرالہ میں جمعرات کو فعال معاملات کی تعداد میں 920 مزید کم ہونے سے فعال معاملات کی مجموعی تعداد 1.42لاکھ کے قریب ہوگئی۔

کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملے کم ہوکر 1.42لاکھ
کیرالہ میں کورونا کے فعال معاملے کم ہوکر 1.42لاکھ

ترواننت پورم: کیرالہ میں کورونا وائرس معاملات میں اتار چڑھاو کا دور ابھی بھی جاری ہے، اس دوران جمعرات کو فعال معاملات کی تعداد میں 920 مزید کم ہونے سے فعال معاملات کی مجموعی تعداد 1.42لاکھ کے قریب ہوگئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15,914 نئے معاملے درج کئے جانے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 46,80,858 ہوگئی اور 122 مریضوں کی موت ہوجانے کے بعد اموات کا اعدادو شمار بڑھ کر 25,087 پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق اس وبا سے 16,758مزید لوگ ٹھیک ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 45,12,662 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

  • Corona Update:بھارت میں کورونا کے 23,529 نئے کیسز، 311 اموات درج

اس دوران فعال معاملات میں 920 کی کمی ہونے سے ان کی تعداد کم ہوکر اب 1,42,580 رہ گئی ہے۔ یومیہ نئے معاملات، صحت یابی اور اموات کے معاملات کے ساتھ ساتھ کل ملاکر فعال کیسز کے معاملے میں کیرالہ پورے ملک میں فی الحال پہلے نمبر پر ہے۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details