نئی دہلی، بھارت کی جی-20 صدارت کے تحت اس فورم کے ہیلتھ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ 18 سے 20 جنوری تک کیرالہ میں ترواننت پورم میں ہوگی۔ہندوستان اس وقت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے 20 ٹروئیکا (ٹاپ تھری) کا حصہ ہے، جس میں گروپ کی سابقہ چیئر انڈونیشیا، موجودہ چیئر انڈیا اور آنے والی چیئر برازیل شامل ہے۔ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ جی 20 کے تین سرفہرست ممالک میں سے تین ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی جی 20 کی سربراہی جامع، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن ہوگی۔ وزیر اعظم کے ذریعہ پیش کیا گیا تھیم: 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' ہندوستان کے 'واسودھیو کٹمبکم' کے فلسفے کی تائید کرتا ہے۔ یہ دنیا کے لئے وبا کے بعد ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنے کا مطالبہ ہے۔
ہندوستان کی جی-20 صدارت میں صحت پر ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) کی چار میٹنگیں اور ایک وزارت صحت سطح کی میٹنگ (ایچ ایم ایم) ہوگی۔ یہ میٹنگیں ترواننت پورم (کیرالہ)، گوا، حیدرآباد (تلنگانہ) اور گاندھی نگر (گجرات) سمیت ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی، جس میں ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافتوں کی نمائش کے لیے وزیر اعظم کی کال کو اجاگر کیا جائے گا۔