کیرالا کی 'ایڈی کرنٹ کنٹرول' نامی کمپنی نے الکٹرک کار کو سنہ 1993 میں پہلی مرتبہ بنایا تھا۔ اس کمپنی کی بنیاد معروف بزنس مین این ڈی جوز چلا کوڈی نے دالی تھی۔
جوز شروع سے ہی جدید ٹکنالوجی کے تئیں کافی سرگرم رہے ہیں۔ انہیں نئے تجربے کرنے کا شوق تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے فائبر گلاس کا استعمال کرتے ہوئے کار بنایا تھا جو ان کی زندگی کی یادگار کار ہے۔
اس کار میں لیڈ سے بنی دو بیٹریوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس بیٹری سے آٹھ گھنٹے چارجنگ کرنے پر کار تقریباً 60 کلو میٹر فی گھنٹے چلتی تھی۔ انہوں نے اس کار کا نام 'لو بڈس' رکھا تھا۔ کار کی کارگردگی بھی اچھی تھی اور اسی لیے شروعاتی دنوں میں ہی تقریباً 25 کاریں فروخت ہوگئی۔