اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرالہ : ای ڈی کی پی ایف آئی کے چیئرمین کے یہاں چھاپہ

سرکاری ذرائع کے مطابق، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کے روز کیرالا میں پی ایف آئی کے چیئرمین او ایم عبدالسلام اور اس کے قومی سکریٹری نصرالدین الامارام کے احاطے میں چھاپہ مارا۔

کیرالہ : ای ڈی کی پی ایف آئی کے چیئرمین کے یہاں چھاپہ
کیرالہ : ای ڈی کی پی ایف آئی کے چیئرمین کے یہاں چھاپہ

By

Published : Dec 3, 2020, 1:35 PM IST

ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت کیرلا میں پی ایف آئی کے چیئرمین او ایم عبدالسلام اور اس کے قومی سکریٹری نصرالدین الامارام کے احاطے میں چھاپہ مارا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کے روز کیرالا میں پی ایف آئی کے چیئرمین او ایم عبدالسلام اور اس کے قومی سکریٹری نصرالدین الامارام کے احاطے میں چھاپہ مارا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 'تلاشیاں ریاست کے مالا پورم اور تروانانت پورم اضلاع میں کی جارہی ہیں۔'

ذرائع نے بتایا کہ 'یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت کی جارہی ہے۔'

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے منسلک کچھ دیگر تنظیموں کی تلاش کی جارہی ہے لیکن پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف منی لانڈرنگ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

خیال رہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کو ہوادینے کے الزام میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا( پی ایف آئی) سے منسلک دیگر تنطیموں اور افراد کے خلاف ملک بھر میں تفتیش کررہی ہے۔

اس سے قبل ایجنسی نے کیرالہ ریاست بجلی بورڈ کے ایک سینئر معاون سلام کا بیان قلمبند کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایف آئی کی تشکیل 2006 میں کیرلہ میں نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ (این ڈی ایف) کے جانشین کے طور پر کی گئی تھی۔

پی ایف آئی اور سلام نے ماضی میں ان واقعات میں کسی بھی قسم کی غلطی کی تردید کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details