ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج فعال معاملات کی مجموعی تعداد پورے ملک میں تیسرے نمبر پر واقع تملناڈو کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر واقع کرناٹک میں سب سے زیادہ 1.51 لاکھ سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'ریاست میں اس دوران انفیکشن کے 13,270 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 61 ہزار 475 ہوگئی اور 15,689 لوگوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 39 ہزار 593 ہوگئی۔
وہیں ریاست میں کورونا سے 147 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 11,656 ہوگئی ہے۔