کیرالہ میں کورونا وائرس انفیکشن کے فعال معاملات کی تعداد اتوار کو 6,842 مزید کم ہوکر 1.23لاکھ ہو گئی۔ کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درج فعال معاملات کی تعداد پورے ملک میں تیسرے نمبر پر موجود مہاراشٹر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر موجود کرناٹک میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 91 ہزار سے زیادہ فعال معاملات ہیں۔
سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ 'ریاست میں اس دوران انفیکشن کے 11,584نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 27,28,240ہوگئی ہے اور 17,856لوگوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 25,93,625ہوگئی۔