ترواننت پورم: کیرالہ میں منگل کو تقریباً ایک لاکھ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کارکنان کے راج بھون کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ یہ احتجاج گورنر عارف محمد خان کے خلاف ہے، جو مختلف یونیورسٹیوں میں متعدد غیر قانونی تقرریوں پر پنارائی وجین کی قیادت والی بائیں بازو کی حکومت سے براہ راست جدوجہد کررہے ہیں۔ CPIM protest Against Arif Mohammad Khan
پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری ریاست میں تعلیم کے شعبے کو بھگوا بنانے کی کوشش کرنے پر گورنر کے خلاف احتجاجی مارچ شروع کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ کیرالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ ہوگا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لئے کہا اوراس سلسلے میں کیرالہ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی تقرری کے ساتھ 15 سینیٹ ممبران کو برطرف کر دیا۔