اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک بھر میں کووڈ-19 ویکسینیشن کے لیے 'ڈرائی رن' شروع

ویکسینیش سینٹرز میں سبھی افراد جنہیں ویکسین دی جائے گی، انہیں 30 منٹ تک سینٹر میں ہی رکھا جائے گا تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ ویکسین دینے کے بعد اس کو کیا محسوس ہو رہا ہے۔

vaccination drive
vaccination drive

By

Published : Jan 2, 2021, 9:23 AM IST

Updated : Jan 2, 2021, 1:06 PM IST

کووڈ ویکیسنیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ملک کی متعدد ریاستوں میں ڈرائی رن کی شروعات ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیرالہ کے چار اضلاع وائناڈ، اڈکی، پلکڈ اور تریونترپورم میں کووڈ ویکسین کے ڈرائے رن کا اہتمام ہوگا۔

اس دوران کووڈ ویکسینیشن کے لیے کو ۔ وِن ایپلیکیشن کا استعمال کیا جائے گا، وہ سارے چیلنجز جو ویکسینیشن کے درمیان پیش آرہے ہوں گے، آنے والے وقت میں انہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ویکسینیشن پروسیس کی پلاننگ اور سینٹرز میں ان سارے پلانس پر عمل درآمد کیسے ہو گا؟۔ ان سب مسائل کو سمجھنے اور سلجھانے کے لیے ڈرائے رن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ویکیسنیش سینٹرز میں سبھی افراد جنہیں ویکسین دی جائے گی، انہیں 30 منٹ تک سینٹر میں ہی رکھا جائے گا، تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ ویکسین دینے کے بعد اس کو کیا محسوس ہو رہا ہے، وغیرہ۔

اس ڈرائے رن کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ سینٹرز کے باہر ہجوم کو کیسے قابو میں لایا جائے۔ سبھی چار اضلاع میں موجود ہر ایک سینٹرز پر 25 افراد کو کو - ون ایپلیکیش پر رجسٹر کیا جائے گا، اس کے بعد انہیں ویکسین دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے
خبر کا اثر: بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر کی مرمت کردی گئی

رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے کسی بھی فرد کو اپنے آدھار کارڈ کے ذریعے پہچان کرانی ہوگی۔

محکمہ صحت کے سیکریٹری راجن کوبراگڈے کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں ان اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ریاست میں ابتدائی مرحلے میں صحت کارکنوں میں کووڈ ویکسین دی جائے گی۔ اس کے لئے محکمہ صحت کے ذریعہ صحت سے متعلق کارکنوں کی فہرست پہلے ہی تیار کر دی گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 96 ہزار افراد کو ٹریننگ دی گئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 360 ملازمین کو نیشنل ٹرینرس آف ٹرینرس میں ٹریننگ دی گئی ہے، بقیہ 57 ہزار ملازمین کو 719 اضلاع میں ضلعی سطح پر ٹریننگ دی گئی ہے۔

Last Updated : Jan 2, 2021, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details