اطلاع کے مطابق کیرالہ کے ضلع پٹنم ٹٹا سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے تین افراد چند دنوں قبل ہی اٹلی سے واپس بھارت لوٹے تھے اور اٹلی میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں ایک دن میں اس وائرس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
کیرالہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کورونا وائرس سے متاثر - State Health Minister KK Shailaja informed on Sunday
جنوبی ریاست کیرالہ میں ریاستی وزیر صحت نے اطلاع دی ہے کہ ریاست میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 39 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر
کیرالہ کے وزیر صحت کے-کے- شیلجا نے کہا کہ متاثرہ خاندان نے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ افسران کو اپنے سفر کی تفصیلات نہیں بتائی تھی اور اسی وجہ سے ان کی بروقت طبی جانچ نہیں ہوسکی تھی۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ لیکن اب اس خاندان کے پانچ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے جنھیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
TAGGED:
کیرالہ کے ضلع پٹنم ٹٹا