اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرل: کورونا مریضوں کی تعداد95000 سے تجاوز - کیرل میں کورونا وبا

تمام مریضوں کا علاج مختلف ہسپتالوں اور کووڈ مراکز میں کیا جارہا ہے۔

کیرل: کورونامریضوں کی تعداد95000 سے تجاوز
کیرل: کورونامریضوں کی تعداد95000 سے تجاوز

By

Published : Oct 24, 2020, 11:37 AM IST

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 8511 نئے متاثرین کی رپورٹ آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3.78 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، جہاں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا، جو 95 ہزار کے پار ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 6118 مریضوں کی شفایابی کے سبب کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 280793 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 377835 ہوگئی ہے اور مزيد 26 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 282 ہوگئی ہے۔

تمام مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے معاملے میں کیرل مہاراشٹر اور کرناٹک کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ اب مغربی بنگال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں کورونا کا قہر جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details