کیرالہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 5,792نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد منگل کو 5.33لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ فعال معاملات میں پھر سے کمی درج کی گئی ہے۔ اور یہ کم ہوکر 70,074رہ گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران 6,620مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد 4,61,394ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس دوران متاثرین کی مجموعی تعداد 5,33,501تک پہنچ گئی ہے اور 27مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,915ہوگئی ہے۔