اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیرل میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 71600 ہوگئے

کیرل میں انفیکشن کے 6،293 نئے معاملے کے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ 8،99،933 ہوگئی اور 5،290 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8،24،446 ہوگئی۔

کیرل میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 71600 ہوگئے
کیرل میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 71600 ہوگئے

By

Published : Jan 27, 2021, 12:25 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرل میں منگل کو کورونا وائرس (کووڈ ۔19) انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد 70،600 سے زیادہ ہوگئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،293 نئے معاملے کے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ 8،99،933 ہوگئی اور 5،290 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8،24،446 ہوگئی۔

اسی عرصے میں مزید 19 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مجموعی طور سے مرنے والوں کی تعداد 3،644 ہوگئی ہے۔

اس عرصے میں ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد 984 اور بڑھ کر 71،609 ہوگئی۔ تمام فعال مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ۔ 19 مراکز میں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کیرلہ نے اب مہاراشٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے میں کیرلہ آندھرا پردیش کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details