اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تھریشور کے تھرور سے شروع

کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے 18ویں دن کا آغاز اتوار کو تھریشور کے تھرور سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔ Bharat Jodo Yatra in Kerala

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تھریشور کے تھرور سے شروع
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تھریشور کے تھرور سے شروع

By

Published : Sep 25, 2022, 9:54 AM IST

تھریشور: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے 18ویں دن کا آغاز اتوار کو تھریشور کے تھرور سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے ساتھ ہوا۔ آج کی بھارت جوڑو یاترا صبح 10 بجے سینٹ فرانسس زیویئرز فارن چرچ میں رکے گی اور شام 5 بجے وڈکنچیری جنکشن سے دوبارہ شروع ہوکر شام 7 بجے ویٹیکٹیری پہنچے گی۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ یاترا کا مقصد ریاست میں جاری نفرت کی مخالفت کرنا، فرقہ وارانہ ایجنڈے سے لڑنا، معاشی غلطیوں پر سوال اٹھانا اور کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بلند کرنا ہے۔ Bharat Jodo Yatra Start From Thrissur

کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ’’تقسیم اور نفرت سے بھرا ہندوستان ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ کیرالہ کے لوگوں نے دکھایا ہے کہ وہ نفرت پر نہیں محبت میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ تقسیم پر نہیں، اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ مرکز کی حکومت نفرت، تکبر اور تقسیم کی تشہیر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodu Yatra اپوزیشن کو بی جے پی، آر ایس ایس کے خلاف متحرک ہونا چاہیے، راہل

یکم اکتوبر کو کرناٹک میں داخل ہونے سے پہلے کیرالہ میں 19 دن میں یاترا 450 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور سات اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ بھارت جوڑو یاترا پانچ ماہ کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3,500 کلومیٹر سے زیادہ کا پیدل سفر ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details