پالکڈ: وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ منگل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئی وندے بھارت ایکسپریس کے شورانور جنکشن پہنچی، اس دوران مبینہ طور پر ٹرین پر کانگریس کے رکن پارلیمان وی کے سری کندن کی تعریف کرنے والے پوسٹر چسپاں کر دیے گئے۔ کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ریاست کے دارالحکومت ترواننت پورم کو شمالی ضلع کاسرگوڈ سے جوڑتی ہے۔ یہ کولم، کوٹائم، ایرناکولم ٹاؤن، تھریسور، شورانور جنکشن، کوزی کوڈ، کننور اور کاسرگوڈ پر رکے گی۔
ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ آر پی ایف کے اہلکار پالکڈ ایم پی کا پوسٹر ہٹا رہے ہیں جس کو کچھ لوگوں نے ان کی تعریف میں ٹرین پر چسپاں کیے تھے۔ یہ پوسٹر اس وقت چسپاں کیے گئے جب ٹرین شورنور اسٹیشن پہنچی۔ واضح رہے کہ ٹرین کے استقبال کے لیے شری سری کندن اور ان کے حامی ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر کے سریندرن نے الزام لگایا کہ یہ رکن پارلیمان کے حامیوں کی حرکت ہے۔