کولم: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' کیرالا میں آج پانچویں دن ہزاروں لوگوں کی شرکت کے ساتھ پولیاتھوڈو جنکشن سے شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، ’’ایک دن کے آرام کے بعد بھارت جوڑو یاترا آج صبح 06.45 بجے کولم سے دوبارہ شروع ہوئی۔ Congress Bharat Jodo Yatra Day 5
انہوں نے لکھا کہ 'آج صبح 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور سمندر کے کنارے نیندکارا میں رکے گی۔ پد یاترا صبح 11.00 بجے نیڈیکارا میں رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ روانہ ہو کر کرونا گاپالکی پہنچے گی۔ پد یاترا کے دوران صبح سے ہی سڑک کے دونوں طرف لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ پد یاترا میں شریک لوگ 'ملے قدم، جڑے وطن' (قدم قدم ہم ہندوستان کو متحد کریں) کا نعرہ لگارہے ہیں۔ کانگریس لیڈر کاجو کے کاروباریوں اور ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آرایس پی)، فارورڈ بلاک اور مختلف ٹریڈ یونینوں کے لیڈروں سے بات چیت کریں گے۔