کولم: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو یاترا' آج کیرالہ کے پوتھیاکاو سے شروع ہوئی۔ پد یاترا صبح 11.00 بجے قائمکلم سے روانہ ہوگئی اور شام 5 بجے ہری پاڈ کے قریب چیپاڈ پہنچے گی جہاں گاندھی ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پیدل مارچ کے دوران صبح سے ہی سڑک کے دونوں طرف لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ بھارت جوڑو یاترا میں شریک لوگ 'ملے قدم، جڑے وطن' کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ Rahul speech at Bharat Jodu Yatra
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، 'بھارت جوڑو یاترا جھوٹے وعدوں کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کیرالہ کے لوگوں نے پرجوش طریقے سے اس یاترا کی تائید کی ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنا پیدل مارچ سمجھتے ہیں۔ قبل ازیں جمعہ کے روز مسٹر گاندھی نے کروناگپلی میں اپنی پد یاترا کے اختتام کے بعد روحانی پیشوا ماتا امرتانندمئی دیوی سے ان کے آشرم میں ملاقات کی تھی۔