اردو

urdu

ETV Bharat / state

پڈوچیری میں کورونا کے 141 نئے معاملوں کی تصدیق - محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق

پڈوچیری میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 141 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1182 ہوگئی ہے۔ اس درمیان کانگریس کے جنرل سکریٹری وی بالن سمیت چار مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوگئی ہے۔

confirmation of 141 new cases of corona in puducherry
پڈوچیری میں کورونا کے 141 نئے معاملوں کی تصدیق

By

Published : Jul 28, 2020, 6:44 PM IST

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پڈوچیری علاقہ میں آج کورونا وائرس کے 130 نئے معاملے آئے جبکہ ینم علاقہ میں 11 معاملے آئے ہیں۔ کورونا متاثرین 86 افراد کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں جمپر میں 40، کووڈ کیئر سینٹر میں چار اور ینم سرکاری ہسپتال میں 11 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

'وزیراعظم کی رام مندر بھومی پوجا میں شرکت آئینی حلف کی خلاف ورزی'

گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 مریضوں کی صحتیابی کے بعد چھٹی کر دی گئی ہے۔ پڈوچیری میں اب تک 3011 مریض اس بیمار سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1782 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس بیماری سے 47 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details