اردو

urdu

ETV Bharat / state

کینسر متاثرین بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئے - ملاپورم کیرالہ سیلاب نیوز

ریاست کیرالہ کے شہر ملاپورم میں سیلاب متاثرین کی مدد کا ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک کینسرزدہ جوڑے ان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

کینسر متاثرین بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئے

By

Published : Aug 17, 2019, 2:53 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:12 AM IST

ملاپورم کی رہنے والے سچن اور ان کی اہلیہ نیلم بھوتھانم سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے نئی نسل کو اردو زبان و ادب سے جوڑنے کے لیے مختلف قسم کی ثقافتی پروگرام شروع کیا ہے۔

سچن کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں، تاہم دونوں میاں بیوی برسوں سے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سچن نے اپنی بلٹ موٹر سائیکل فروخت کر اسے وزیراعلی ریلیف فنڈ میں جمع کرانا چاہتے ہیں، تاکہ متاثرین کی مدد ہوسکے۔

جب ان کی اہلیہ سے اس بابت گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اس لیے اس بارے میں مجھ کو کچھ سوچنا ہی نہیں ہے، جو ان کے شوہر کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

سچن کا کہنا ہے کہ ایک عام شہری اپنے خاندان کے لئے ہمیشہ طاقت بنا رہتا ہے، اگر ان کے خاندان کا کوئی فرد صدمے میں پڑ جاتا ہے تو وہ مدد کے لیے فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں بھی ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے کیوں کہ ابھی بے شمار خاندان سیلاب سے متاثر ہیں۔

دونوں جوڑے یہ بھی ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ بلٹ موٹرسائکل سے پورے ملک کا دورہ کریں گے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details