پلکڑ:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا کے 19ویں دن پیر کو پلکڑ کے شورنور میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئی۔ ’بھارت جوڑو یاترا ‘ کا کیرالہ مرحلہ صبح 10.30 بجے پٹمبی میں رکے گا۔ اس کے بعد یہ مارچ شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوکر شام 7 بجے پلکڑ کے کوپم پہنچے گا۔ Bharat Jodo Yatra Start From Shoranur
ریاست کی 19 روزہ یہ یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہونے سے قبل سات اضلاع سے گزرے گی اور 450 کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہوگی۔ پانچ ماہ تک چلنے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کنیا کماری سے سری نگر تک ساڑھے تین ہزار کلومیٹر سے زیاد ہ طویل پیدل مارچ ہے۔