Rains in kerala: کیرالہ میں بھاری بارش کے لیے 11 اضلاع میں یلو الرٹ جاری - وزیر اعلیٰ پنارائی وجین
وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کو اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو کوزی کوڈ، وایناڈ اور اڈوکی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ Rains in kerala
ترواننت پورم : کیرالہ میں شدید بارش کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ترواننت پورم، کولم اور پٹنمتیٹھا کو چھوڑ کر 11 اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کو اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو کوزی کوڈ، وایناڈ اور اڈوکی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ yellow Alert in Kerela
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں سول ڈیفنس اکیڈمی میں تعینات کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیموں، پہاڑی علاقوں، نشیبی علاقوں، ندی کے کناروں پر رہنے والے لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنی چاہئے اور عہدیداروں کی ہدایات کے مطابق اپنی جگہیں خالی کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ اس دوران تمام ریلیف کیمپوں کو کووڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں کیونکہ ساحلی علاقوں میں اگلے دو دنوں تک تیز ہوائیں چلنے اور خراب موسم کا امکان ہے۔