اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ رکنی ٹیم کوزی کوڈ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی - طیارے کے حادثے کی تحقیقات

بوئنگ 737 این جی طیاروں کے ڈیزگنیٹیڈ ایگزامینر رہ چکے کیپٹن ایس ایس چاہر کو تفتیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔

پانچ رکنی ٹیم کوزی کوڈ طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گی
پانچ رکنی ٹیم کوزی کوڈ طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرے گی

By

Published : Aug 14, 2020, 12:02 PM IST

ہوائی حادثے کے تفتیشی بیورو (اے اے آئی بی) نے کیرالہ کے کوزی کوڈ میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

بوئنگ 737 این جی طیاروں کے ڈیزگنیٹیڈ ایگزامینر رہ چکے کیپٹن ایس ایس چاہر کو تفتیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔

ہوائی جہاز آپریشن کے ماہر وید پرکاش، طیاروں کے رکھ رکھاؤ کے سینیئر انجینئر مکل بھاردواج، ایوی ایشن کے ماہر ایئرفورس گروپ کیپٹن (ڈاکٹر) وائی ایس دہیا اور اے اے آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جگبیر سنگھ لارہگا تحقیقاتی ٹیم کے دیگر ممبر ہوں گے اور مسٹر وید پرکاش کی مدد کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایئرانڈیا طیارہ حادثہ کا شکار کیسے ہوا؟

واضح رہے کہ 'کیرالہ کے کوزی کوڈ میں ایئرانڈیا ایکسپریس ایئر کرافٹ، ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا تھا اور طیارہ رن وے سے پھسل کر کھائی میں گر گیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details