اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengaluru Blasts Case بنگلور بم دھماکہ کیس کے ملزم عبدالناصر مدنی بیمار والد سے ملنے کیرالہ پہنچے - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی

کیرالہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سربراہ عبدالناصر مدنی پیر کو اپنے بیمار والد سے ملنے کیرالہ گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ عبدالناصر مدنی 2008 کے بنگلور کے سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں ضمانت پر باہر ہیں۔

بنگلور بم دھماکہ کیس کے ملزم عبدالناصر مدنی بیمار والد سے ملنے کیرالہ پہنچے
بنگلور بم دھماکہ کیس کے ملزم عبدالناصر مدنی بیمار والد سے ملنے کیرالہ پہنچے

By

Published : Jun 27, 2023, 8:45 AM IST

بنگلورو: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سربراہ عبدالناصر مدنی 2008 کے بنگلور سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں کیرالہ میں ضمانت پر ہیں۔ عبدالناصر مدنی پیر کو اپنے بیمار والد سے ملنے کیرالہ گئے تھے۔ دراصل کرناٹک حکومت نے ان کی ضمانت کی شرائط میں کچھ نرمی دی ہے۔ بتادیں کہ 17 اپریل کو سپریم کورٹ نے مدنی کو کیرالہ میں واقع ان کے گھر پر بیمار والد سے ملنے کی اجازت دی لیکن مدنی فوری طور پر نہیں جا سکے کیونکہ پچھلی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے ان سے کرناٹک پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکورٹی کے اخراجات برداشت کرنے کو کہا تھا۔

ان پابندیوں میں نرمی کے ساتھ مدنی پیر کی شام بنگلورو سے فلائٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ بتادیں کہ مدنی 12 دن تک کیرالہ میں رہیں گے اور 7 جولائی کو بنگلورو واپس آئیں گے۔ اس لیے ان کی سیکورٹی کے لیے ایک آر ایس آئی، تین کانسٹیبل اور ایک ڈرائیور کو تعینات کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق مدنی نے اپنی سیکورٹی کے لیے 12 دن کے لیے عملے کے اخراجات اور سروس چارجز کے لیے کرناٹک حکومت کو 6,76,101 روپے ادا کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔کرناٹک: بنگلور میں دھماکہ، تین ہلاک

واضح رہے کہ مدنی 2008 کے بنگلور سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں ضمانت پر باہر ہیں۔ ضمانت کی شرائط پر بنگلورو میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں کرناٹک حکومت کی طرف سے عائد حفاظتی اخراجات میں کمی کی درخواست کی گئی تھی، لیکن عدالت نے درخواست کو مسترد کر دیا۔ مدنی پر 2008 کے بنگلورو سلسلہ وار بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 31 دیگر کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details