ان تمام کو گلف ایئر کی خصوصی پرواز میں اتوار کو کوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لایا گیا تھا۔ وہاں سے انھیں خصوصی بسوں میں کوچی بحریہ بیس لایا گیا تھا۔
بحرین سے لائے گئے ہندوستانی بحریہ کے کوچی بیس میں قرنطین
بحرین سے لائے گئے ہندوستانیوں کو بحریہ کے کوچی واقع بحریہ ایئرمین اسکول میں قرنطین کیا گیا ہے۔
بحرین سے لائے گئے ہندوستانی بحریہ کے کوچی بیس میں قرنطین
بحریہ کے اس قرنطین مرکز کی استعداد 200 بستروں کی ہے اور یہ گذشتہ 20 مارچ کو تیار کیا گیا تھا۔ اس مرکز میں چھٹی سے لوٹنے والے بحریہ کے جوانون کو بھی قرنطین کیا جاتا رہا ہے۔ یہاں بحریہ کے ٹرینی ڈاکٹر اور جنوبی بحریہ کمان کے اہلکار تعینات ہیں۔
بحریہ کے کورونا وبا کے خلاف چلائے جانے والے قومی سطحی مہم میں شراکت داری کے تحت ’سمندر سیتو ابھیان‘ چلائی تھی جس میں تقریباً 1500 ہندوستانیوں کو مالدیپ سے وطن واپس لایا گیا ہے۔