اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، دو ہلاک، ایک زخمی - ایس ایس پی

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کے روز ایک فیکٹری میں ہونے والے ایک پر اسرار دھماکے میں دو فراد ہلاک، جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔

کٹھوعہ: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، دو ہلاک، ایک زخمی
کٹھوعہ: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، دو ہلاک، ایک زخمی

By

Published : Apr 28, 2021, 4:45 PM IST

ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش کوٹوال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کٹھوعہ میں ایک کمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا دھماکہ جان بوجھ کر کیا گیا یا لاپرواہی سے ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹھیکہ دار سمیت دو کی موت جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا ہے۔

موصوف نے بتایا کہ جائے واردات سے بر آمد شدہ دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت شکیل احمد کے بطور ہوئی ہے جو ایک مقامی ٹھیکدار ہے جبکہ دوسرے، جو مزدور ہے، کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والا بھی ایک مزدور ہی ہوسکتا ہے جس کو علاج ومعالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ پولیس اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details