کٹھوعہ (جموں): معاشرے سے منشیات کی وبا کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کی طرف وسیع پیمانے پر مہم جاری ہے، جس کے نتیجے میں آئے روز منشیات فروشوں کی گرفتاریاں اور نشہ آور مواد بر آمد کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ پولیس نے برین پٹن علاقے میں ایک ناکہ پر تلاشی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 390.7 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو منشیات فروش موٹر سائیکل پر سوار تھے اور پنجاب سے کٹھوعہ کی طرف آ رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں کا تعلق کٹھوعہ سے ہے اور ان کی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ادھمپور کے چنانی علاقے میں ایک ٹرک سے قریب 12 کلو فکی برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک پنجاب کی طرف جا رہا تھا۔