اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں سینیٹائزر ٹنل کی تعمیر - کٹھوا میں سینیٹائزر ٹنل کی تعمیر

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن میں اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو ضلع کے مختلف مقامات پر سینیٹائزر ٹنل تیار کیا جائے گا۔

senetizer tunnel
senetizer tunnel

By

Published : Apr 7, 2020, 10:15 PM IST

کووڈ 19 کے پیش نظر آج کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن میں ایک تجربے کے طور سینیٹائزر ٹنل کی تعمیر کی گئی ہے۔

کٹھوا میں سینیٹائزر ٹنل کی تعمیر

اس ٹنل کا افتتاح ایس ایس پی شیلیندر مشرا نے کیا۔

افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ یہ ٹنل ایک تجربے کے طور پر کٹھوعہ پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں 100 سے زائد لوگ ہر دن آتے ہیں ایسے میں انہیں آتے اور جاتے وقت سینیٹائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو ضلع کے مختلف مقاما ت پر اس قسم کے ٹنل کو لگایا جائے گا، تاکہ صرف ہاتھ سینیٹائز کرنے کے بجائے پورا جسم سینیٹائز ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details