اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ: رویندر رینہ کا فاروق عبد اللہ پر طنز

روہنگیا معاملے پر بی جے پی کے ریاستی صدر نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

By

Published : Mar 10, 2021, 1:31 PM IST

ravinder raina
ravinder raina

جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ کی صدرات میں بی جے پی کارکنان کی ایک اہم نشست ہوئی۔ اس میں مخلتف امور پر پارٹی کے لئے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔

میٹنگ کے بعد رویندر رینہ نے میڈیا سے خطاب کے دوران جموں وکشمیر میں روہنگیا کے معاملے پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس پر جم کر نشانہ لگایا۔

واضح ہو کہ گزشتہ تین دنوں سے جموں وکشمیر میں روہنگیا کا ویریفکیشن کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت روہنگیا کو ہیرا نگر کے سب جیل میں ڈٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے، جس سے متعلق مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس معاملے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ 'یہ لوگ غیر قانونی طور پر بھارت میں قیام پذیر ہیں۔ اب جب میانمار اپنے لوگوں کو واپس بلانے کے لئے رضامند ہے تو جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کو پیٹ میں تکلیت کیوں ہو رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر فاروق عبد اللہ ان لوگوں سے اتنا پیار کرتے ہیں تو پھر انہیں اپنے گپ کار گینگ میں شامل کر لینا چاہئے یا انہیں خود میانمار چلے جانا چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details