جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جمعہ اعلیٰ الصبح انتظامیہ نے غیر قانونی طورپر تعمیر کیے گئے ایک شاپنگ مال کو منہدم کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ شاپنگ مال کو منہدم کرنے کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ضلع کے شہیدی چوک میں جمعے کی صبح ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ایک شاپنگ مال کو منہدم کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طورپر شاپنگ مال کو تعمیر کیا گیا تھا اور اس کو منہدم کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعہ صبح چار بجے کے قریب سکیورٹی فورسز نے شہیدی چوک کٹھوعہ کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی شاپنگ مال کے نزدیک جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور غیر قانونی طور پر ایک بڑے شاپنگ مال کو جے سی بیز کے ذریعے منہدم کیا گیا۔