اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ: زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ، صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم - ملک گیر سطح پر چکہ جام

ضلع سکریٹریٹ میں مظاہرہ کر رہے کانگریسی کارکنان نے صدر جمہویہ کے نام ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی سونپا۔

protest against farm laws, Memorandum Submitted to President of India
protest against farm laws, Memorandum Submitted to President of India

By

Published : Feb 6, 2021, 8:37 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں نے آج ملک گیر سطح پر چکہ جام کی کال دی تھی۔ کسان رہنماؤں کے اعلان کے پیش نظر کٹھوعہ میں کانگریس کارکنان نے بھی چکہ جام کی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

ویڈیو

ضلع سکریٹریٹ میں مظاہرہ کررہے کانگریسی کارکنان نے صدر جمہویہ کے نام ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی سونپا۔

کانگریس کے سینئر رہنما پنکج ڈوگرہ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ' اگر کانگریس اقتدار میں واپس آجاتی ہے تو وہ تینوں قوانین کو واپس لے گی۔ انہوں نے دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف مظاہر کرنے والے کسانوں کو سلام کرتے ہوئے تحریک میں جان گنوانے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ' زرعی قوانین کے خلاف کانگریس پارٹی پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک اس وقت تک مخالفت جاری رکھی گی جب تک ان قوانین کو واپس نہیں لے لیا جاتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details