اردو

urdu

ETV Bharat / state

چوبیس گھنٹے میں قتل کا معاملہ حل کرنے کا دعویٰ

کٹھوعہ پولیس نے 20 سالہ نوجوان کے قتل معاملے میں تین ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ملزمین کے نابالغ ہونے کی وجہ سے انہیں جوینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے۔

By

Published : Apr 5, 2020, 3:11 PM IST

murder case
murder case

کٹھوعہ ضلع کے بسولی تحصیل کے تحت 20 سالہ نوجوان کے قتل کا معاملہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے تینوں کے نابالغ ہونے کی وجہ سے انہیں جوینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 2 اپریل کو ایف آئی آر نمبر 23/2020/یو/یس/302،34 آئی پی سی کے تحت بسولی تحصیل میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا ، جس پرمقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔

مقتول کا نام شکیل احمد ولد غلام حسین تھا جس کے بھائی مظفر حسین نے بسولی پولس اسٹیشن میں تحریری شکایت دے کر معاملہ درج کرایا تھا۔

واضح ہو کہ کچھ لڑکے کرکٹ کھیل رہے تھے، جس میں کسی بات پر ان میں جھگڑا شروع ہو گیا اور ان میں سے تین لڑکوں نے کرکٹ بیٹ کو ہتھیار بنا کر شکیل پر حملہ کر دیا، زخمی شکیل کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

بسولی کے ایس ایچ او وکاس ڈونگرا نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے درمیان تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے ہتھیار کے طور پر استعمال کرکٹ بیٹ بھی بر آمد کر لیا ہے۔

تینوں ملزمان کے جوینائیل ہونے کے باعث پولیس نے انہیں جوینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا جہاں سے انہیں جوینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details