اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pakistan Aircraft Shaped Balloon Found in JK کٹھوعہ میں پی آئی اے تحریر کنندہ غبارہ برآمد - پاکستان طیارہ نما غبارہ برآمد

جموں و کشمیر اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں پی آئی کے تحریر کنندہ اور غبارے یا ڈرون سے گرائے گئے سامان کی برآمدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

a
a

By

Published : Jun 10, 2023, 2:59 PM IST

کٹھوعہ (جموں و کشمیر) :صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں ایک جہاز نما غبارہ پایا گیا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا لوگو لگا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں ہفتہ کی صبح سفید اور سیاہ رنگ کا ایک جہاز نما غبار برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غبارے پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا لوگو لگا ہوا تھا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے غبارے کو ضبط کر لیا اور بعد ازاں علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ غبارہ کہاں سے آیا ہے۔

قبل ازیں فروری میں شملہ کے ایک سیب کے باغ میں طیارے کی شکل کا سبز اور سفید رنگ کا غبارہ، جس پر پی آئی اے تحریر کنندہ تھا، برآمد ہوا تھا۔ جموں کشمیر کے سرحدی اضلاع میں کئی بار غبارے دیکھے گئے ہیں جبکہ ڈرون کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سبھی معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گزشتہ برس بھی صوبہ جموں کے متعدد اضلاع میں پی آئی اے تحریر کنندہ کئی غبارے ضبط کیے گئے تھے جبکہ سرحد پار سے اس پار آئے ڈرون بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ ہفتہ کو ریاست پنجاب کے امرتسر شہر میں ڈرون کے ذریعے گرائی گئی ہیروئن ضبط کر لی گئی۔ یاد رہے کہ ڈرون کے ذریعے جموں و کشمیر سمیت پنجاب میں بھی سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ڈرگس اور ہتھیار برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ایئرلائنز سے مشابہت رکھتا غبارہ جموں سے برآمد

یاد رہے کہ 20 مئی کو بارڈر سیکورٹی فورس اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے امرتسر میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا اور منشیات سے بھرے ایک بیگ کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details