پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے پڑھتی منیہاری میں گولہ باری کی جس میں ایک مقامی شخص زخمی ہو گیا ہے۔
پاکستانی فوج کی گولہ باری میں ایک بھارتی زخمی - کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے پڑھتی منیہاری میں گولہ باری
پاکستانی فوج نے کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر چھوٹے ہتھیار اور مورٹار سے گولہ باری کی۔
ceasefire
اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر چھوٹے ہتھیار اور مورٹار سے گولہ باری کی۔
پاکستان کی جانب سے کی گئی گولہ باری سے زخمی ہوئے شخص کی پہچان منیہاری ہیرا نگر باشندہ رمیش چندر ولد سنسار چند کے طور پر ہوئی ہے، جسے علاج کے لئے کٹھوعہ ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے پھر اسے کورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا۔