جموں: جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت کا خونین رقص تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ ضلع کٹھوعہ میں بدھ کی شام ایک دلخراش سڑک حادثے میں ماں بیٹے سمیت ایک ہی کنبے کے تین افراد جان بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔Kathua Road Accident
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بنی علاقے میں بدھ کی شام ایک گاڑی جس میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سوار تھے، ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر قریب تین سو فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تین افراد کو فوری طور نکال کر علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔