ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر او پی بھگت نے کٹھوعہ کے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو حلف دلائی۔ کرنل مان سنگھ اور رگھو نندن سنگھ ببلو نے جیت کے بعد ریلی نکال کر اہل شہر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر رہنما یودھ ویر سیٹھی بھی موجود تھے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مان سنگھ نے کہا کہ' یہ ان کے لیے سعادت کی بات ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلے ڈی ڈی اسی انتخابات میں انہیں چیئرمین بن کر لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔'