اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kathua Murder Case کٹھوعہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی اور بھابی کا قتل

جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے لاڈو چیک علاقے میں اراضی تنازعے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابی کا قتل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بڑے بھائی نے تیز دھار والے ہتھیار سے اپنے چھوٹے بھائی پر پہلے وار کیا اور پھر اُس کے بعد جب بھابی وہاں پر پہنچی تو اُس کو بھی دے مارا جس وجہ سے دونوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔Man Kills His Younger Brother In Kathua

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 22, 2022, 7:54 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے لاڈو چیک علاقے میں اراضی تنازعے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابی کا قتل کیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے ملزم کو حراست میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ضلع کٹھوعہ کے لاڈو چیک گاوں میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی اور بھابی کا بے رحمی سے قتل کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اراضی تنازعے پر دو بھائیوں کے درمیان تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔Man Kills His Younger Brother In Kathua

ذرائع نے بتایا کہ بڑے بھائی نے تیز دھار والے ہتھیار سے اپنے چھوٹے بھائی پر پہلے وار کیا اور پھر اُس کے بعد جب بھابی وہاں پر پہنچی تو اُس کو بھی دے مارا جس وجہ سے دونوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔عین شاہدین کے مطابق میاں بیوی کو قتل کرنے کی خبر پھیلتے ہی پولیس کو آگاہ کیا گیا۔

ایڈیشنل ایس پی کی سربراہی میں پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور میاں بیوی کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کر اُس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ متوفی چھوٹے بھائی کی شناخت نریش کے بطور ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details