اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ

کٹھوعہ میں لاک ڈاؤن کے دوران تمام دکانیں مکمل طورپر بندہیں، کسی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ، چپے چپے پر پولیس گشت کررہی ہے۔

lockdown strictly enforced
lockdown strictly enforced

By

Published : Apr 1, 2020, 8:06 PM IST

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے مشتبہ معاملے سامنے آنے کے بعد آج پولیس انتظامیہ نے ضلع میں سختی بڑھا دی ہے اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

تمام دوکانیں بند، کسی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں

لاک ڈأن کے دوران ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن کٹھوعہ میں تمام دکانیں انتظامیہ نے بند کرا دی ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق آج سے آئندہ حکم نامے سے قبل تک کٹھوعہ ضلع میں کوئی بھی دکانیں نہیں کھولی جائیں گی۔

اس کے علاوہ کٹھوعہ پولیس کے جوان تمام علاقوں میں گھوم کر لوگوں کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور دکانیں نہ کھولیں۔

ایسی حالت میں دودھ ، ادویات سمیت تمام ضروری چیزوں کی دکانوں کو بھی اب کٹھوعہ میں کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کسی کو بھی گلی، محلے یا سڑک پر گھومنے کی اجازت نہیں ہے اور مذکورہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی تنبیہ بھی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details