اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kathua Bank Robbery: کٹھوعہ بینک میں چوری، دو ملزمین گرفتار - Kathua Bank Robbery Case Solved

کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں 19 جون کی شب لٹیروں نے ایک پرائیویٹ بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری انجام دی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک سابق بینک ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 1.45 کروڑ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔Kathua Bank Robbery Case Solved

j-and-k-police-crack-kathua-bank-robbery-case-2-held-rs-1-dot-45-cr-seized
کٹھوعہ بینک چوری، دو ملزمان گرفتار

By

Published : Jun 21, 2022, 5:46 PM IST

جموں:جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پیر کے روز بینک ڈکیتی معاملے میں پولیس نے ایک سابق بینک ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 1.45 کروڑ کی رقم برآمد کرکے ضبط کی۔Kathua Bank Robbery Case Solved

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو کٹھوعہ ضلع میں ایچ ڈی ایف سی بینک میں ڈکیتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ بینک ڈکیتی میں ملوث افراد کے گھر پر چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے پانی کی ٹینک میں چھپائی گئی نقدی برآمد کی جبکہ دو ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ تیسرے ڈاکو کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ایک ٹیم چندی گڑھ روانہ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کٹھوعہ ضلع کے ہٹلی موڑ میں نامعلوم بندوق برداروں نے رات کی تاریکی میں ایچ ڈی ایف سی بینک میں نقب لگا کر وہاں سے ایک کروڑ روپیہ کی رقم پر ہاتھ صاف کیا تھا۔پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details