اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drone Activity in Jammu Division: کٹھوعہ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ڈرون سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا

ضلع کٹھوعہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ڈرون سے متعلق مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز سے کہا کہ 'وہ اپنی گاڑیوں اور بسوں کو اسٹارٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح سے چیک کرلیں۔' J&K Police on Drone Activity in Jammu Division

کٹھوعہ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ڈرون سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا
کٹھوعہ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ڈرون سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا

By

Published : May 31, 2022, 10:06 AM IST

کٹھوعہ: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون کو مار گرائے جانے کے ایک دن بعد جموں و کشمیر پولیس نے بین الاقوامی سرحد کے قریب رہائشیوں سے کہا کہ 'وہ گاڑیوں کو چلانے سے پہلے معائنہ کریں۔' J&K Police Statement on Drone Activity in Jammu Division

کٹھوعہ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ڈرون سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا

پیر کے روز سرحدی شہر ہیرا نگر علاقے میں گاڑیوں میں نصب لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا گیا کہ 'مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں اور بسوں کو اسٹارٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح سے چیک کریں۔' پولیس نے اتوار کے واقعے کے بارے میں مکینوں کو آگاہ کیا اور کہا، 'یہ (مقناطیسی اور چپکنے والے بم) گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کریں، خاص طور پر صبح کے وقت۔'

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Drone with Payload Shot Down:پولیس نے کٹھوعہ میں’میڈ ان نارتھ کوریا‘ پاکستانی ڈرون مار گرایا

پولیس نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ 'وہ اندھن کے ٹینکوں اور لوہے سے بنے گاڑیوں کے پرزہ جات کو بھی چیک کریں۔ انہوں نے رہائشیوں سے مزید کہا کہ 'وہ علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ 29 مئی کو پاکستان سے شمالی کوریا کا ساختہ ایک ڈرون بھیجا گیا جس میں سات مقناطیسی یا چپکنے والے بموں اور اتنی ہی تعداد میں انڈر بیرل لانچر گرینیڈز کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو بین الاقوامی سرحد کے قریب تلی ہریہ چک علاقے میں مار گرایا۔ Pakistani drone shot down in Kathua

ABOUT THE AUTHOR

...view details