کٹھوعہ:کٹھوعہ: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے برنوتی میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کی جانب سے ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی ممبران اور حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اس دوران غلام نبی آزاد نے راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت کی منسوخی پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ منتخب نمائندوں اور ڈاکوؤں، چوروں کے خلاف الگ الگ پیمانہ ہونا چاہیے۔ یہاں ایک جج نے فیصلہ دیا اور دوسری طرف ایم پی یا ایم ایل اے کی رکنیت منسوخ کردی گئی، میں اس کے خلاف ہوں۔ پھر چاہے وہ راہل گاندھی ہوں، لالو پرساد یادو یا کوئی اور ہو۔
Gulam nabi azad on rahul gandhi اگر ایسے ہی رکنیت منسوخ کی جاتی رہی تو پارلیمنٹ خالی ہوجائے گا: غلام نبی آزاد
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی و ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کیے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ پہلے قانون تھا کہ جب تک آخری عدالت کسی نمائندے کو سزا نہ دے اس کی رکنیت منسوخ نہیں کی جاتی تھی۔ لیکن اب آخری عدالت تک پہنچنے کے لیے بیس مراحل باقی ہیں اور رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے مفاد میں یہ اچھی بات نہیں ہے۔ راہل گاندھی سے پہلے لالو پرساد اور بھی کئی اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی جن کے ساتھ ایسا کیا گیا۔ اگر ایسے ہوتا رہا تو اسمبلی اور پارلیمنٹ ایک دن خالی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سیاسی رہنما ہیں اور ان کے لیے الگ پیمانہ ہونا چاہیے۔ اگر چور اور ڈاکو ایسی حرکتیں کرتے ہیں تو ان کے لیے الگ پیمانہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : Ghulam Nabi Azad حکومت شک کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کو جھیل بھیجنا بند کرے، غلام نبی آزاد