اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kathua HDFC Bank Robbery Case: ایچ ڈی ایف سی بینک ڈکیتی معاملہ حل، بینک کا سابق ملازم گرفتار - کٹھوعہ ایچ ڈی ایف سی بینک ڈکیتی کا معاملہ حل

ضلع کٹھوعہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک ڈکیتی کا معاملہ پولیس نے حل کر دیا ہے۔ بینک کے سابق ملازم کو ڈکیتی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ Kathua HDFC Bank robbery case solved

ایچ ڈی ایف سی بینک ڈکیتی کا معاملہ حل، بینک کا سابق ملازم گرفتار
ایچ ڈی ایف سی بینک ڈکیتی کا معاملہ حل، بینک کا سابق ملازم گرفتار

By

Published : Jun 21, 2022, 10:45 AM IST

کٹھوعہ: جموں و کشمیر کی ضلع کٹھوعہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ایچ ڈی ایف سی بینک ڈکیتی کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ بینک کا سابق ملازم کو ڈکیتی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے اور 1.45 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس پارٹی دوسرے ملزم کو پکڑنے کے لیے چندی گڑھ پہنچ گئی ہے۔ Ex Employee arrested in Kathua HDFC Bank robbery case

واضح رہے کہ کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں گزشتہ روز دوران شب لٹیروں نے ایک پرائیویٹ بینک سے تقریباً ایک کروڑ روپے کی چوری انجام دی۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے بینک کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا تھا۔ Cash Looted From HDFC Bank

سرکاری زرائع نے بتایا کہ ڈاکے کے دوران لٹیرے کیش چسٹ تک پہنچے اور نقدی رقم اڑانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ رقم کیش چسٹ میں ہی رہ گئی تھی جب کہ کچھ رقم عمارت کے چھت پر پڑی ہوئی تھی تاہم لٹیرے تقریباً ایک کروڑ روپے لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: HDFC Bank Looted: کٹھوعہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک سے 1 کروڑ روپے کی چوری

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ آر سی کووال نے بتایا کہ 'چور چھت سے بینک میں داخل ہوئے اور انہوں نے سکیورٹی گارڈ کو لوہے کی سلاخ سے باندھ دیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ چوروں نے کیش چیسٹ کو کاٹ کر نقدی رقم اڑا لے گئے۔ چوری کے بعد گارڈ کو گرفتار کیا گیا اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی۔SSP Kathua RC Kotwal

ABOUT THE AUTHOR

...view details