اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈومیسائل سرٹیفکیٹس سے گزشتہ مردم شماری کی زیادتیاں ختم ہوں گی: بی جے پی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی اجرائی کے بعد خطہ جموں اور خطہ جموں کے آبادیاتی تناسب میں واضح فرق دکھائی دے گا۔

ڈومیسائل سرٹیفکیٹس سے گزشتہ مردم شماری کی زیادتیاں ختم ہوں گی: بی جے پی
ڈومیسائل سرٹیفکیٹس سے گزشتہ مردم شماری کی زیادتیاں ختم ہوں گی: بی جے پی

By

Published : Jun 6, 2020, 9:37 PM IST

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹوں کی اجرائی سے 2011 کی مردم شماری کی زیادتیاں ختم ہوں گی اور جہاں وادی کشمیر کی آبادی میں کمی، وہیں خطہ جموں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جموں میں مغربی پاکستان و پاکستان زیر انتظام کشمیر کے پناہ گزینوں، والمیکی و گورکھا سماج اور پندرہ برسوں سے رہائش پذیر افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس ملیں گی اور اس طرح سے صوبہ جموں کی آبادی نمایاں حد تک بڑھے گی۔

بی جے پی ترجمان اعلیٰ نے ہفتہ کے روز ضلع کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’نئی حد بندی، ڈومیسائل سرٹیفکیٹوں کی اجرائی کے بعد ہی ہونے والی ہے۔ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے ہم نے التزام یہ رکھا ہے کہ جس کے پاس پی آر سی ہے اس کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ملے گی۔ جس کی پی آر سی جعلی ہوگی وہ باہر نکل جائے گا۔ جس کی آج تک پی آر سی نہیں بنی تھی وہ بھی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے ایپلائی کر سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا: ’’کشمیر میں 2011 کی مردم شماری میں جو یہ مصنوعی نمبرات بڑھائے گئے ہیں وہ باہر نکل جائیں گے۔ جموں میں جن کو پی آر سی نہیں ملی تھی انہیں ڈومیسائل مل جائے گی۔ جو 2011 کی مردم شماری نے زیادتیاں کی تھیں وہ زیادتیاں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی بدولت ختم ہو جائیں گیں۔‘‘

بھاجپا ترجمان کا مزید کہنا تھا: ’’ڈومیسائل کی وجہ سے نئی آبادی، جیسے مغربی پاکستان اور پاکستان زیر انتظام کشمیر کے پناہ گزینوں، والمیکی سماج و گورکھا سماج، وہ لڑکیاں جن کی شادی باہر کی ریاستوں میں ہوئی ہیں، اندر آ جائیں گی۔ کچھ کیسز ان کے ہوں گے جو یہاں گزشتہ پندرہ برسوں سے رہائش پذیر ہیں۔ یہ آبادی صوبہ جموں کے اندر ہی ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details