اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرنطینہ سنٹر میں موت، لوگوں کا احتجاج - dead body found at quarantine centre kathua

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ایک قرنطین سنٹر میں قرنطین شخص کی موت کے بعد لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

DEAD  BODY FOUND AT quarantine  CENTER KATHUA
DEAD BODY FOUND AT quarantine CENTER KATHUA

By

Published : Jun 22, 2020, 9:53 PM IST

گذشتہ روز کٹھوعہ کے ایک قرنطین سینٹرز میں ایک شخص کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی، حالانکہ مرنے والے شخص کی پوسٹ مارٹم ہوچکی ہے لیکن اس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

ویڈیو

کیوں کہ مذکورہ شخص کی موت قرنطین سینٹر میں ہوئی اس لیے لوگون کو اندیشہ ہے کہ شاید اس کی موت کووڈ۔19 کی وجہ سے ہوئی ہے اس پر لوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے اور لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے۔

انتظامیہ کو قرنطین سنٹر میں ایک شخص کی مرنے کی اطلاع ملی تو لاش کو لینے کے لیے ایک ایمبولنس قرنطین سنٹر پہنچی۔ جہاں قرنطین سنٹر میں مقیم لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ' ان کی منفی رپورٹ آنے کے بعد بھی انہیں قرنطین سے واپس گھر نہیں بھیجا جارہا ہے، یہاں لوگ کووڈ۔19 سے مر رہے ہیں لیکن انتظامیہ انہیں گھر جانے نہیں دے رہی ہے۔

مزید اگر اس شخص کی کووڈ ۔19 کی وجہ سے موت ہوئی ہے تو اب انہیں بھی کورونا کا خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details