جموں صوبے کے کٹھوعہ میں آج کانگریس پارٹی کے کارکنان نے دہلی کے بارڈروں پر مہینوں سے جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی نکالی۔
جموں: کٹھوعہ میں کانگریس کی ٹریکٹر ریلی کو روکا گیا ٹریکٹر ریلی کے شہر کے ٹول پلازہ پر پہنچتے ہی پولیس نے ریلی کو پنجاب کی طرف جانے سے روک دیا، جس کی وجہ سے شہر کی تحصیلدار کے دفتر کے سامنے کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
کانگریس کارکنان کے مطابق ’’کانگریس حکومت ہمیشہ کسانوں کی حمایت میں رہی ہے اور مستقبل میں بھی کسانوں کی حمایت کرتی رہے گی، جب تک حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تب تک کسان تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کانگریس رہنما پنکج ڈوگرا نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے 26 جنوری کو جو ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس فیصلے کا جموں و کشمیر کے کسان بھی مکمل طور سے حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی صدر کی جانب سے مستقبل میں جیسے بھی احکامات صادر کیے جائنگے ہم اسی کے مطابق عمل کرتے رہینگے۔